ورلڈ کپ؛ ان فٹ کرکٹرز کا انتخاب مکی آرتھر کو لے ڈوبا، بالآخر اندرونی کہانی کھل کر سامنے آگئی

ان فٹ کرکٹرز کا انتخاب مکی آرتھر کو لے ڈوبا فائل فوٹو ان فٹ کرکٹرز کا انتخاب مکی آرتھر کو لے ڈوبا

 گورننگ بورڈ میٹنگ میں چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے ارکان کو بتایا کہ قومی ٹیم کے کوچ جانتے تھے بعض ورلڈکپ  سکواڈ ارکان فٹ نہیں ہیں اس کے باوجود انھیں انگلینڈ لے کر گئے تاہم معاہدے میں توسیع نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔

جمعے کے روز لاہور میں پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس کا معاملہ بھی زیرغور آیا, چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد سمیت بعض کرکٹرز کی فٹنس کا معیار اچھا نہ تھا اسی لیے ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

انھوں نے مکی آرتھرکے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کی ایک وجہ ان فٹ کرکٹرز کے انتخاب کو قرار دیا، ان کے مطابق کوچ جانتے تھے کہ بعض کھلاڑیوں کی فٹنس عالمی معیار کی نہیں اس کے باوجود انھوں نے کوئی اعتراض نہ کیا اور انھیں انگلینڈ لے گئے، ہم نے انھیں عہدے پر برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کرنے میں اس پہلو کو بھی ذہن میں رکھا۔

گورننگ بورڈ میٹنگ میں نئے ڈومیسٹک سسٹم پر گرماگرم بحث ہو گی مگر حیران کن طور پر کسی نے کوئی سوال نہ اٹھایا،اسی لیے ڈھائی سے تین گھنٹے میں تمام تر کارروائی مکمل ہو گئی، اس موقع پر ایسا محسوس ہوا کہ ریجنز ہمت ہار گئے ہیں کہ وہ کچھ بھی کر لیں پی سی بی فیصلہ تبدیل نہیں کرے گا، اسی لیے بحث مباحثے سے گریز کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store