عامر خان بیس اپریل کو اپنے امریکی حریف کرافورڈ سے نیویارک میں ٹکرائیں گے

عامر خان اور  امریکی حریف کرافورڈ فائل فوٹو عامر خان اور امریکی حریف کرافورڈ

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہفتہ کی شب مورخہ بیس اپریل کو امریکی باکسر کرافورڈ سے مقابلے کے لئے رنگ میں اتریں گے۔

نیویارک کے مشہور زمانہ میڈیسن سکوائر میں اس دلچسپ فائیٹ کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق تقریباً بارہ ہزار شائقین باکسنگ اس میچ کو دیکھنے کے لئے اکھٹے ہونگے۔

عامر خان کے برطانوی مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد پہلے سے ہی آن لائن ٹکٹوں کو خرید چکی ہے جبکہ مقامی شائقین بھی ہزاروں کی تعداد میں ایرینا میں موجود ہوں گے۔

عامر خان جو کہ دو مرتبہ لائیٹ ویلٹر ویٹ چمپئین کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں اپنے کرئیر کی ایک اور اہم ترین فائیٹ کے لئے کافی پرعزم دکھائی دیتے ہیں اور مقابلے کی تیاری کے لئے سخت ٹریننگ سیشنز بھی جاری ہیں۔

باکسنگ ناقدین کی رائے میں عامر خان کچھ دیگر باکسرز کی طرح قدرے ہلکے مقابل کا بھی انتخاب کرسکتے تھے جیسے کہ خان بمقابلہ برووک، لیکن عامر خان نے ایک ایسے باکسر کے ساتھ فائیٹ کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ویلٹر ویٹ چمپئین ہے اور ایک انتہائی سخت مقابل کے طور پر جانا جاتا ہے، اگر عامر خان یہ مقابلہ جیت جاتے ہیں تو بالسنگ کی دنیا میں یہ ایک بہت بڑی ہلچل ہوگی۔

دوسری جانب عامر خان پر تنقید کرنے والوں کے لئے بھی ایک انہونی ہوگی۔ عامر خان اور کرافورڈ کے مابین ہونے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح چھ بجے دیکھا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store