اعصام الحق کوروٹرڈیم اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں شکست

اعصام الحق کوروٹرڈیم اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں شکست فائل فوٹو

اسٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

فرانسیسی جوڑی نے اعصام اور میٹکوسکی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

ہالینڈ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں نیکولاس ماہوت اور ہربرٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے اعصام الحق اور میٹکوسکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

install suchtv android app on google app store