شرجیل خان سزا:اسلام آباد ہائی کور ٹ نےپی سی بی حکام کو 21فروری کوطلب کرلیا

شرجیل خان سزا:اسلام آباد ہائی کور ٹ نےپی سی بی حکام کو 21فروری کوطلب کرلیا فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نےشرجیل خان کی سزا کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو 21فروری کوطلب کر لیاہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں شرجیل خان کی سزا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹسعامر فاروق نے کی۔

شرجیل خان کے وکیل کے دلائل سنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی سی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پی سی بی حکام کو 21فروری کو طلب کر لیاہے۔

وکیل شیغان اعجاز کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کی شقوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ شہادتوں کو درست انداز میں پڑھا نہیں گیا، شہادتوں کو درست انداز میں نہ پڑھنے کی وجہ سے سزا نہیں سنائی جاسکتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store