فیفا ورلڈ کپ 2018: سنہری ٹرافی کا سفر کولمبو سے شروع ہوگا

فیفا ورلڈ کپ 2018: سنہری ٹرافی کا سفر کولمبو سے شروع ہوگا فائل فوٹو

ماسکو: فٹ بال کے سب سے بڑی عالمی مقابلے فیفا ورلڈ کپ کی سنہری ٹرافی کے رنگا رنگ سفر کا آغاز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 2018 فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی رواں ماہ 24 تاریخ کو سری لنکا کے دار الحکومت کولمبو لائی جائے گی، جہاں فٹ بال مداحوں کے لیے اس کی رونمائی کی جائے گی۔

فیفا کی جانب سے تقریبا 54 ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے، جن میں ورلڈ کپ ٹرافی سفر کرے گی، سب سے پہلے ٹرافی سری لنکا لائی جائے گی۔

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی 18 کیرٹ سونے سے تیار کی گئی ہے، جس کی لمبائی 36.8 سینٹی میٹر، جب کہ وزن 6.1 کلو گرام ہے۔ فٹبال فیڈریشن آف سری لنکا کے صدر انورا دی سلوا کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ سری لنکن تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ہمارے ملک میں لائی جارہی ہے، جس کے لیے کولمبو میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ویژن 2030 کے تحت سری لنکا میں فٹ بال کو فروغ دینا چاہتے ہیں، جس کے لیے میں فٹ بال کمیونٹیز کے تعاون اور کاوشوں کو سراہتا ہوں۔

برازیل کے معروف فٹ بالر رونالڈینو پاکستان کا دورہ کریں گے
یاد رہے کہ چند روز قبل فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آغاز اور ٹرافی کے دنیا بھر میں سفر کے حوالے سے ماسکو میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کے مہمان خصوصی روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور سربراہ نفنٹینو تھے۔

خیال رہے کہ فیفا ٹرافی ورلڈ کے آغاز سے قبل روس کے 24 شہروں اور دنیا کے 50 ممالک کا سفر کرتے ہوئے واپس روس پہنچے گی۔

install suchtv android app on google app store