امپائر فکسنگ اسکینڈل: ندیم غوری اور انیس الرحمن پر پابندی

امپائر فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ندیم غوری اور انیس الرحمن پر پابندی لگادی گئی۔

بھارتی میڈیا نے کچھ عرصہ قبل ایک اسٹنگ آپریشن کیا تھا جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے چھ امپائرز کو مبینہ طور پر میچ فکسنگ میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔

 

اسٹنگ آپریشن کا شکار بننے والوں میں پاکستان کے ندیم غوری اور انیس الرحمن شامل تھے جن کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کی۔ امپائر ندیم غوری اور انیس الرحمن اپنی صفائی ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

 

پی سی بی نے ندیم غوری پر چار سال اور انیس الرحمن پر تین سال پابندی لگادی۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھارتی میڈیا کے اسٹنگ آپریشن کا نشانہ بننے والے اپنے ہی امپائر نادر شاہ پر دس سال کی پابندی لگاچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store