پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ مستعفی، اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ نے استعفیٰ دے دیا فائل فوٹو پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے شین میکڈرمٹ نے نجی مصروفیات کے باعث بطور فیلڈنگ کوچ ذمہ داریاں چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ وہ کچھ عرصہ قبل پی سی بی سے چھٹی لے کر اپنے وطن آسٹریلیا واپس گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق شین میکڈرمٹ کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تین سالہ معاہدہ تھا تاہم انہوں نے معاہدے کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا۔

شین میکڈرمٹ نے 5 جولائی 2025 کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، وہ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

شین میکڈرمٹ کی کوچنگ کے دوران قومی ٹیم کی فیلڈنگ میں واضح بہتری آئی جسے ان کی محنت کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے، ان کے استعفیٰ دینے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو مصروف بین الاقوامی شیڈول سے قبل نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش کرنا ہوگی۔

install suchtv android app on google app store