بنگلادیش سے شکست پر کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا، ذمہ داری خود لوں گا، شان مسعود

قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود فائل فوٹو قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود

قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود نے بنگلادیش سے پہلے ٹیسٹ میں شکست پر کہا ہے کہ کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا، ذمہ داری خود لوں گا، ٹیسٹ کرکٹ میں وقفہ آنے سے چیزیں مشکل ہو جاتی ہیں۔

ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ ناہید رانا نے ٹیم پلاننگ اور بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، ہار کر مایوسی ہوئی، ہمیں امید تھی کے ہمارے سیٹ بیٹرگیم کو لمبا لے کر جاتے مگر بدقسمتی سے ایسا انہیں ہوا، ہمارے سیٹ بیٹر لمبا کھیلتے تو ہم میچ ڈرا کرسکتے تھے۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ مثبت بات یہ ہے کہ اذان اویس اور عبداللہ فضل نے بہترین کھیل پیش کیا، عبداللہ کو آج صبح ٹریننگ کے دوران سر پر بال لگی مگر اس کے باوجود اس نے اچھا حوصلہ دکھایا، مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر دونوں نوجوان بیٹر مزید میچور ہوں گے۔

ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ بطورکپتان یہ نہیں کہوں گا کہ بولر یا بیٹر نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا، بولر نے چند سیشن میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، بنگلا دیش کے نجم الحسین شنتو اور مومن الحق نے اچھا کھیل پیش کیا، ہمیں لگا کہ مومن الحق اور شنتو کی پارٹنرشپ کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے یہ بہترین ٹیسٹ پچ تھی، اسپنرز نے فاسٹ بولر کو وکٹیں لینے میں مددکی، ہدف ملنے کے بعد فیصلہ کیا کہ کنڈیشن کے مطابق کھیلیں گے، چائے کے وقفے تک میچ گرفت میں تھا، جب بھی میچ ہارتے ہیں تو جذبات کافی زیادہ ہوتے ہیں، بطور ٹیم ذمہ داری لے کر کھیلنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں غلطیوں سے سیکھ کر اچھا کھیل پیش کرنےکی کوشش کریں گے، شکست پر کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا، ذمہ داری خود لوں گا، بطور کپتان کوشش کرتا ہوں چیزوں کو بہتر کروں، ماڈرن ڈے کرکٹ میں کھلاڑی خود کو ہر جگہ ایڈجسٹ کرتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں وقفہ آنے سے چیزیں مشکل ہو جاتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store