آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ایڈن گارڈنز میں گروپ سی کے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز اسکور کیے۔ ول جیکس 53 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے، جبکہ ٹام بینٹن نے 30، فل سالٹ نے 28 اور سیم کرن نے 25 رنز بنائے۔
اٹلی کی جانب سے گرانٹ اسٹیورٹ اور کریشن کالوگاماج نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جے جے اسمٹس، علی حسن اور بین مانینٹی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اطالوی ٹیم 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بین مانینٹی کے 60 اور گرانٹ اسٹیورٹ کے 45 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔
انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن اور جیمی اوورٹن نے تین، تین وکٹیں حاصل کر کے میچ میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے سپر 8 مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی۔