حسن نواز کے گھر بیٹے کی ولادت

پاکستان کے بین الاقوامی کرکٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے فائل فوٹو پاکستان کے بین الاقوامی کرکٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے

پاکستان کے بین الاقوامی کرکٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر حسن نواز نے نومولود بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا ہے۔

دوسری جانب قومی سلیکشن کمیٹی نے شارجہ کے تین ملکی ٹورنامنٹ، ایشیا کپ، جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں مسلسل کمزور کارکردگی کے بعد حسن نواز کو سری لنکا سیریز کے لیے ڈراپ کر دیا اور فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن نواز کو قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی ہدایت دی گئی ہے، جس کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہوگا۔

install suchtv android app on google app store