ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے خلاف کینیڈا کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ’اے‘ کے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا فائل فوٹو ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ’اے‘ کے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ’اے‘ کے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد مخالف ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں، آج ہم بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔

کینیڈا کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اچھا ہدف دیں گے اور اس کا دفاع بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہم جانتے ہیں پاکستان پر بہت دباؤ ہے اور ہم اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد عامر

کینیڈا: سعد بن ظفر، ایرون جانسن، نونیت دھلیوال، پرگت سنگھ، نکولس کِرٹن، شریاس مووا، رویندرپال سنگھ، ڈیلن ہیلیگر، کلیم ثنا، جنید صدیقی، جیریمی گورڈن

install suchtv android app on google app store