شاہین آفریدی یا مچل اسٹارک: روہت شرما نے کس کو خطرناک بولر قرار دیا؟

شاہین آفریدی یا مچل اسٹارک! روہت شرما نے کس کو خطرناک بولر قرار دیا؟ فائل فوٹو شاہین آفریدی یا مچل اسٹارک! روہت شرما نے کس کو خطرناک بولر قرار دیا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ورلڈ کپ میں کچھ بولرز کا سامنا نہ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ روہت شرما سے پوچھا گیا کہ آپ شاہین آفریدی یا آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک میں سے کس کا سامنا کرنا پسند کریں گے؟

اس سوال پر روہت شرما نے کہا کہ کسی کا بھی نہیں دونوں بہترین اور نئی گیند کے خطرناک بولرز ہیں جو تیزی کے ساتھ گیند سوئنگ کر سکتے ہیں تو میں کہوں گا کہ کسی کا بھی نہیں۔

انہوں نے دونوں بولرز کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہی اپنی اپنی صلاحیتوں میں زبردست ہیں اور نئی گیند کے ساتھ کافی خطرناک ہوسکتے ہیں۔

روہت شرما سے جب کور ڈرائیو اور پل شاٹ میں سے اپنے پسندیدہ شاٹ کا انتخاب کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے ’’پل شاٹ‘‘ جبکہ رات دیر سے سونے یا صبح جلدی اٹھنے میں سے روہت شرما نے جلدی اٹھنے کا انتخاب کیا۔

اس کے علاوہ روہت شرما نے فاسٹ بولرز کے بجائے اسپنرز کے خلاف کھیلنے کو ترجیح دی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

install suchtv android app on google app store