ڈھاکہ ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث ختم کر دیا گیا

ڈھاکا ٹیسٹ، بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، اوپنرز پولین لوٹ گئے فائل فوٹو ڈھاکا ٹیسٹ، بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، اوپنرز پولین لوٹ گئے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث ختم کر دیا گیا۔

ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بارش بار بار کھیل میں رکاوٹ بنتی رہی۔ بارش کے باعث دو بار میچ بھی روکنا پڑا۔خراب روشنی کی وجہ سے کھیل جلد ختم کر دیا گیا۔

میچ کے پہلے روز بارش اور خراب موسم کے باعث صرف 57 اوورز کا کھیل ہوا۔ پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے ہیں۔

بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 رنز کے ساتھ اب تک ناٹ آوٹ ہیں ۔ جبکہ عابد علی 39 اور عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 

install suchtv android app on google app store