پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق کسی کو فکر کرنےکی ضرورت نہیں اگر کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو وہ خود فیصلہ کر لیں گے۔
آل پاکستان سٹار الیون اور انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کراچی میں کھیلا جائیگا، ملک میں تین سال کے بعد انٹرنیشنل پلیئرز میدان میں اُتریں گے۔
کراچی میں نمائشی کرکٹ میچ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، ساوتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیزسے تعلق رکھنے والے ورلڈ الیون ٹیم کے دس کھلاڑی کراچی پہنچ گئے