کراچی کوسٹ گارڈ کی سپرہائی وے پر کارروائی کروڑوں روپے کی اشیا برآمد

کراچی سپرہائی وے  پر کارروائی کروڑوں روپے کی اشیا برآمد  ہوئیں۔ فائل فوٹو کراچی سپرہائی وے پر کارروائی کروڑوں روپے کی اشیا برآمد ہوئیں۔

کراچی کوسٹ گارڈ نے وندر اور سپرہائی وے پر کارروائی کی جس میں کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ، گٹکا اور دیگر اشیا برآمد ہوئیں۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کو بلوچستان کے راستے وندر سے بیش قیمت غیر ملکی اشیاء اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاعات ملیں۔ جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کے کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور وندر میں واقع باغیچوں کے اندر چھپائی گئی انیس ٹن سے زائد چھالیہ، ہزاروں غیر ملکی سگریٹ اسٹیک اوربھاری مقدار میں انڈین گٹکا برآمد کر لیا۔

ایک اور کاروائی کے دوران سپر ہائی وے سے ڈمپر میں چھپائی گئی بارہ ٹن سے زائد چھالیہ برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

install suchtv android app on google app store