میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو آگاہ رکھا جائے گا: مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی اور ہر مرحلے سے فیملی کو آگاہ کیا جائے گا، کیس حل ہونے کے بعد پولیس اور میڈیکو لیگل کی کوتاہیوں پر کارروائی کرنا میرا کام ہے۔

آرٹس کونسل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ جوڈیشل کمیشن کیس کی تفتیش کیلیے نہیں بنا رہے تھے وہ پولیس کا کام ہے، جوڈیشل کمیشن پولیس اور میڈیکو لیگل کی کوتاہیوں کی نشاندہی کیلیے بنایا جا رہا تھا۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ کمیشن بنانے سے پہلے انہوں نے وزیر داخلہ اور میئر کراچی کو میر رضا کے والدین کے پاس بھیجا اور انہوں نے بھی کہا تھا کہ ٹھیک ہے لیکن اگلے روز جب فیملی نے کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن نہیں چاہتے تو ہم نے ان کی رائے کا احترام کیا۔

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلائے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نوے روز میں اجلاس بلانا آئینی تقاضہ ہے، صحافی اب وفاقی حکومت سے سوال کریں کہ ہمارے مطالبے کے باوجود اجلاس کیوں نہیں بلایا جا رہا۔

پریا کماری کی بازیابی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ اب تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دو مرتبہ اطلاعات ملیں لیکن اس سے کچھ حاصل نہیں ہو سکا۔

install suchtv android app on google app store