پنجاب بھر کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے بڑی خوشی کی خبر آ گئی، اب نہیں رہے گا کوئی بے روزگار

وزارت ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی،وزارت امور نوجوانان و کھیل اورپنجاب آئی ٹی بورڈ کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ فائل فوٹو وزارت ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی،وزارت امور نوجوانان و کھیل اورپنجاب آئی ٹی بورڈ کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

ای روزگار سنٹرز کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں سرکاری کالجوں تک پھیلانے کیلئے وزارت ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی،وزارت امور نوجوانان و کھیل اورپنجاب آئی ٹی بورڈ کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

تقریب میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز،وزیر امور نوجوانان و کھیل محمد تیمور خان،چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفر منظور،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر،سیکرٹری یوتھ افیئرزاحسان اللہ بھٹہ،ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شاہدہ فرخ ، ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا کہ پنجاب میں 33ای روزگار سنٹرز فعال ہیں جبکہ 40مزید ای روزگار سنٹرز کالجوں میں کھلنے سے ای روزگار سنٹرز کی تعداد 73 ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا اس اقدام سے چھوٹے اضلاع میں نوجوانوں کو مواقع ملیں گے اور وہ ہنر سیکھ کر گھر بیٹھے آمدن کما سکیں گے۔ صوبائی وزیر محمدتیمور خان نے کہا کہ ایسے اضلاع جہاں یونیورسٹیاں موجود نہیں، کالج کی سطح پر ای روزگار سنٹر کھلنے سے وہاں کے مقامی نوجوان بھی مستفید ہو سکیں گے۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے کہا ای روزگار مراکز کالج کی سطح پر کھلنے سے سالانہ پچیس سے تیس ہزار نوجوان تربیت لے سکیں گے۔ معاہدے پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر‘ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شاہدہ فرخ اورسیکرٹری یوتھ افیئرز احسان اللہ بھٹہ نے دستخط کئے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store