مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے مزاحیہ بیان جاری، آپ بھی پڑھیے

عابد شیر علی فائل فوٹو عابد شیر علی

مسیحی برادری کے سب سے بڑے تہوار کرسمس پر دنیا بھر کے سیاسی و سماجی رہنماوں نے مبارکبادی پیغامات دیئے۔

مسیحی برادری کے سب سے بڑے تہوار کرسمس پر دنیا بھر کے سیاسی و سماجی رہنماوں نے مبارکبادی پیغامات دیئے لیکن مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کے دل کی گہرائیوں سے دیئے گئے پیغام کوسپیلنگ کی غلطیوں نے دلچسپ بنا دیا۔کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاتمام مسیحی بہن بھائیوں کو خوشگوار اور’ میڈیکل‘کرسمس کی مبارک ہو۔انہوں نے آنے والے سال کیلئے نیک تمناوں کا اظہاربھی کیا۔

 

عابدعلی میری(MERRY) کرسمس کو شادی والا (MARRY)لکھ گئے۔جس پر سماجی رابطہ ویب سائٹس کے صارفین نے خوب شغل لگائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ”کیا آپ کوئی نفسیاتی صورتحال پیداکرنا چاہتے ہیں؟ یا پھر آپ نے مسٹر سر سے پاوں کی کوئی کال موصول کرلی ہے؟“

فہد شیخ نامی صارف نے مشکل عبارت کو آسان لفظوں میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ دراصل عابد شعبہ طب میں زیر تعلیم بہن بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دے رہے ہیں اور ساتھ ساتھ یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہ سب کرسمس ڈے پر شادی کرلیں،کیا ہی خوبصورت پیغام ہے‘

کرم اعجاز نے کہا ”عابد نے اس بات کو سیریس لے لیا تھا کہ پڑھو گے لکھو گے تو ہوگے خراب، کھیلو گے کودو گے تو بنو گے نواب“

install suchtv android app on google app store