تھانہ چکلالہ کے علاقے میں سابق جج لاہور ہائی کورٹ اور سینئر وکیل حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
حسن رضا پاشا کا دفتر لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قریب بوستان روڈ پر واقع ہے، حسن رضا پاشا لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج اور پاکستان بار کونسل کے موجودہ رکن بھی ہیں ان کے دفتر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم وہ فائرنگ کے بعد دفتر میں موجود نہیں تھے۔
فائرنگ کے بعد ڈی ایس پی سول لائن اصغر گورائیہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
حسن رضا پاشا اور دفتر وکلاء کے دفاتر ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے قریب گلریز ہاؤسنگ سوسائٹی و ہائیکورٹ روڈ پر پلازا میں واقع ہیں، حسن رضا پاشا آفس میں موجود نہیں تھے
بیرون ملک گئے ہوئے ہیں اور انہیں آج واپس آنا ہے، حسن رضا پاشا کا دفتر بند تھا جہاں شیشوں پر مختلف زاویوں سے گولیاں لگیں، پولیس اور فرانزک ماہرین نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ د