دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی میں مسلسل اضافہ، حکام نے نشیبی علاقوں میں فوری ہائی الرٹ جاری کر دیا

دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے پانی کی شدید مقدار چھوڑے جانے کے بعد شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب پیدا ہو گیا ہے۔ پانی کے بہاؤ کی شرح ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ نشیبی اور کم بلندی والے علاقوں میں پانی کے داخلے کے شدید خطرے کے پیش نظر متعلقہ حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیلاب کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں بھی ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت حاصل کر چکی ہیں تاکہ ممکنہ خطرات سے فوری نمٹا جا سکے۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہےکہ دریائے راوی میں پانی کی گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔

ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں،۔

ممکنہ خطرے والے علاقوں سے مکینوں کا انخلا جاری ہے۔

جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 66 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈکیاگیا۔

سائیفن کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اونچے درجے میں تبدیل ہوگیا۔

پانی کا بہاؤ 99ہزار700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 3ہزار کیوسک تک پہنچ گیاہے۔

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

اورآئندہ 12 گھنٹوں میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیاکے مطابقشاہدرہ سے تقریبا 2 لاکھ کیوسک تک پانی کا ریلا گزرے گا۔

بلوکی ہیڈورکس کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے،بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 93 ہزار کیوسک ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں بھی ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

ہیڈ قادر آباد کے مقام پر بہاؤ 9 لاکھ 96 ہزار کیوسک ہے،پانی کے دباؤ سے بند ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

قادر آباد ہیڈ ورکس کے ٹوٹنے سے حافظ آباد اور چنیوٹ کے علاقے شدید متاثر ہوں گے۔

ریلیف کمشنر نبیل جاویدکے مطابق دریائے راوی کے پاٹ میں بسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ شہریوں کو غیر ضروری دریا کے اطراف جمع نہ ہونے دیں۔

شہریوں سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ رہیں۔

دریاؤں کے اطراف سیرو و تفریح کیلئے ہرگز نہ جائیں ،ناگہانی صورتحال میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

install suchtv android app on google app store