عدالت کا تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرانے کا حکم

عدالت کا تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرانے کا حکم فائل فوٹو عدالت کا تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرانے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کروانے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو حکم پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کردی۔

عدالت عالیہ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔

جس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کے سیکرٹری سی سی پی او کو اقدامات کی ہدایات دیں، اس حوالے سے ایڈمسٹریشن لاہور اور حکومت نوٹیفکیشن کرے۔

عدالتی حکم کے مطابق ہفتے میں دو دن ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن نجی اداروں، بینکوں سمیت جاری کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ نے ڈی سیل ہونے والے انڈسٹری یونٹس کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ڈی سیل کرنے والے محکمہ ماحولیات کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store