چوہدری شجاعت کی پرویزالہی سے جیل میں دوسری ملاقات

چوہدری شجاعت کی پرویزالہی سے جیل میں دوسری ملاقات فائل فوٹو چوہدری شجاعت کی پرویزالہی سے جیل میں دوسری ملاقات

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ سے دوسری بار کیمپ جیل لاہور میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات چوہدری سالک اور چوہدری وجاہت حسین بھی موجود تھے، دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورت حال سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ملاقات سے پہلے ڈاکٹرز نے چوہدری پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ بھی کیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں۔

پرویزالہیٰ کو 26 جون کو اینٹی کرپشن کیس ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔

اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین 19 جون کو بھی پرویز الہیٰ سے جیل میں ملاقات کیلئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے پرویزالہٰی کو ق لیگ میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی تھی، تاہم چوہدری پرویز الہٰی نے فی الحال تحریک انصاف چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store