پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے کشمیر ڈے کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا۔
آج دنیا بھر میں کشمیر ڈے منایا جارہا ہے، بھارتی فوج کی بربریت تلے زندگی گزارنے والے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ مقبوضہ وادی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے آج بھی گونج رہے ہیں۔ کشمیر کی آواز بنتے ہوئے آئی ایس پی آر نے یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا۔
Kashmir Solidarity Day - 5 Feb 2020
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 4, 2020
Voice of Kashmir - https://t.co/yCh6Ns8Gm5#StandWithKashmir pic.twitter.com/ARG0y2p073
نغمے کے بول کچھ یوں ہیں ’’ ہے جاگ اٹھی وادی ساری۔۔۔کر فکر ذرا اپنے تو انجام کی‘‘ ’’منزل میری آزادی ہے ۔۔۔ پرواہ نہیں چاہے جاتی ہے جان بھی‘‘ ’’کشمیر ہوں میں، کشمیر ہوں میں ۔۔۔شہ رگ پاکستان کی‘‘