مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب

مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 15ویں اسپیکر منتخب ہوگئے۔

اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کے لئے پولنگ کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔ مسلم لیگ ن کے چوہدری طارق فاروق کو 32 ووٹ پڑے جبکہ پیپلزپارٹی کے قاسم مجید نے 13 ووٹ حاصل کئے۔

اسپیکر منتخب ہوتے ہی چوہدری طارق فاروق قائم مقام صدرآزاد کشمیر کا منصب بھی سنبھال لیں گے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے بعد نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کا اہم مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ مخصوص نشستوں پر انتخاب کے بعد نومنتخب ارکان نے بھی گزشتہ روز حلف اٹھا لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store