پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر ایک بار پھر گرفتار

اسد قیصر فائل فوٹو اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کو جیل سے رہائی کے بعد ایک اور مقدمے میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض اسد قیصر کی ضمانت منظور کی تھی۔ ان کی 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں ضمانت ہوئی تھی۔

اسد قیصر کو 23 نومبر کے دن چارسدہ پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس انہیں گرفتار کر کے سخت سکیورٹی میں چارسدہ لے گئی تھی۔

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی۔ اس سے قبل بھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو 3 نومبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کیلیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے اور وہ اس وقت بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store