زرتاج گل نے جے یوآئی (ف) کےرہنما حافظ حمداللہ پرہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا

زرتاج گل نے جے یوآئی (ف) کےرہنما حافظ حمداللہ پرہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا فائل فوٹو زرتاج گل نے جے یوآئی (ف) کےرہنما حافظ حمداللہ پرہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا

وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے جے یوآئی (ف) کے حافظ حمداللہ پرہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا،اور قانون کاروائی کرنے کی دھمکی دیدی۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل نے ایک سوال ”حافظ حمداللہ کیسے لگتے ہیں؟ “ کے جواب میں کہا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون کہا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حافظ حمداللہ نے جس طرح کی باتیں کیں، میں سمجھتی ہوں ہم جس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ہم سب بہنوں بیٹیوں والے ہیں،کوئی بھی شخص کسی خاتون پر بات کرنے سے پہلے اپنی بیٹی ، بہن کی طرف دیکھ لے۔

جب نام نہاد علماء کرام اس طرح کی باتیں کریں گے تو پھر میں انا للہ وانا الیہ راجعون ہی پڑھ سکتی ہوں۔

اس سے حافظ حمداللہ نے علماء دین کو بھی بدنام کیا ، علمائے دین حمداللہ کی طرح نہیں ہوتے۔ہم نے بھی بچپن میں مسجد میں جاکر قرآن پاک پڑھا ہے، ہمارے ہاں بھی مولانا مسجد میں اذان دیتا ہے اور پانچ وقت لوگوں کو اللہ کی طرف بلاتا ہے۔

پھر آپ کو کس نے یہ حق دیا کہ آپ اپنے نام کے ساتھ حافظ کا لفظ لگا کر ایک خاتون کو بدنام کریں۔ ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے میں اس پر قانون کاروائی کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہراسمنٹ دو طرح کی ہوتی ہے ایک فزیکل اور دوسری مینٹل ٹارچر ہوتی ہے، جملے کسے جاتے ہیں تاکہ دباؤ ڈالا جائے۔ لیکن یہاں عموماً ہراسمنٹ کو فزیکل ہی سمجھا جاتا ہے

یاد رہے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حاظ حمد اللہ نے ایک پشتو انٹرویو کے دوران ایک سوال پر کہا کہ زرتاج گل کہتی ہیں کہ عمران خان کو دیکھوں تو حالات ٹھیک لگتے ہیں؟ اس پر حافظ حمد اللہ نے جواب دیا کہ زرتاج گل سے پوچھو کہ مجھے دیکھ کر ان کو کیسا لگتا ہے؟ کیونکہ میں عمران خان سے زیادہ خوبصورت اور جوان ہوں، میری مسکراہٹ بھی اچھی ہے اور بول چال بھی۔ حافظ حمد اللہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں حافظ حمداللہ کے ویڈیو کلپ کے خلاف کاروائی بھی کرنا چاہ رہی تھی، لیکن مجھے فیملی ایک فوتگی پر جاناپڑگیا۔ دنیا میں کسی کو حق نہیں ہے ، وہ کسی پر اس طرح کی بات کرے۔

install suchtv android app on google app store