پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، مسافر ائیرلائن اورعملے کی نااھلی سے پریشان

پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، مسافر ائیرلائن اورعملے کی نااھلی سے پریشان فائل فوٹو پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، مسافر ائیرلائن اورعملے کی نااھلی سے پریشان

پی آئی اے کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز 4 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی، عمرہ زائرین اور مسافروں کی بڑی تعداد کراچی ایئر پورٹ پر پریشان بیٹھی ہے۔

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے، کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے باعث عمرہ زائرین کی بڑی تعداد سمیت سیکڑوں مسافر کراچی ائیر پورٹ پر پریشان بیٹھے ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر ان کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پی آئی سے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ نہ ہونے کے باعث پرواز پی کے731روانہ نہ ہوسکی، پرواز کو شام 6 بجے جدہ روانہ ہونا تھا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز کی روانگی کا وقت رات ساڑھے10بجے متوقع ہے، دوپہر3بجے سے ایئرپورٹ پر موجود احرام پہنے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی۔ اس حوالے سے پی آئی اے ترجمان نے بتایا ہے کہ مسافروں کو پرواز میں تاخیر سے متعلق اطلاع پہلے ہی دے دی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store