پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں حیران کن اضافہ

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں حرینکیون اضافہ فائل فوٹو پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں حرینکیون اضافہ

 پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ انسٹا گرام صارفین کی تعداد میں ہوا ہے۔ انسٹاگرام صارفین کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 188 فیصد بڑھی ہے۔ جس کے بعد انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 4 کروڑ 99 لاکھ تک پہنچ گئی۔ جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق یوٹیوب استعمال کرنے والے صارفین کی گزشتہ سال 7 کروڑ 17 لاکھ تھی۔ جو امسال بڑھ کر 9 کروڑ 66 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ یوٹیوب صارفین کی تعداد میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح ٹک ٹاک صارفین کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔ ٹک ٹاک صارفین کی تعداد گزشتہ سال 5 کروڑ 44 لاکھ تھی۔ جو امسال بڑھ کر 9 کروڑ 3 لاکھ پر پہنچ گئی۔ ٹک ٹاک صارفین کی تعداد میں 66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
واٹس ایپ صارفین کی تعداد 9 کروڑ 17 لاکھ، اسنیپ چیٹ کے صارفین کی تعداد 7 کروڑ سے زائد اور ایکس کے صارفین کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اور آئندہ برسوں میں یہ شرح مزید بڑھے گی۔

 

install suchtv android app on google app store