سی ٹی ڈی کا بنوں اور چارسدہ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

  • اپ ڈیٹ:
  • زمرہ پاکستان
سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا فائل فوٹو سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سینٹرل پولیس آفس پشاورکے مطابق سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کی جس دوران3 دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق بنوں میں آپریشن کے دوران 2 دہشت رد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ چارسدہ میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد جاوید خان ہلاک ہوا جس کے قبضے سے دستی بم، پستول، پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے۔

install suchtv android app on google app store