آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ملتان گیریژن کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے مستقبل کے جنگوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ذہنی اور جسمانی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ وار گیمز میں کے جاری سیشن میں شرکت کی جس کا مقصد میدان جنگ کے چینلجوں اور آپریشن منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تربیتی مشقوں کے دوران جنگی حکمت عملی کی توثیق کی گئی۔ آرمی چیف نے مشقوں کے شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت اور کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مستقبل کے جنگوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ذہنی اور جسمانی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔
آرمی چیف کی ملتان آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے ان کا استقبال کیا۔