انٹر نیٹ پر گستاخانہ فلم:ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

لاہورہائی کورٹ نے انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد کےخلاف دائر رٹ پر وفاقی حکومت اور چیئرمین پی ٹی اے سے سات اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔


کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کےوکیل فہد صدیقی نے موقف اختیارکیاکہ عدالت نے پی ٹی اے اور وفاقی حکومت کو انٹرنیٹ کی تمام ویب سائٹس پر گستاخانہ مواد مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کاحکم دیا لیکن اس کے باوجود چند روز قبل گستاخانہ امریکی فلم کا مواد انٹرنیٹ کی مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کردیاگیا جو توہین عدالت ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے چیئر مین پی ٹی اے اور وفاقی حکومت سے سات اکتوبر کوجواب طلب کرلیا۔

install suchtv android app on google app store