کے پی حکومت دہشتگردی کیخلاف اقدامات کیلئے تیار نہیں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرنا چاہتی، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت دہشتگردی کیخلاف اقدامات کیلئےتیار نہیں، کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف تعاون کا یقین دلانے میں ناکام رہی، باربار مسودہ خیبرپختونخوا کی قیادت کے کہنے پر تبدیل ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تو مایوس ہوئے، پی ٹی آئی کی ٹیم بھی کے پی کی قیادت سے مایوس ہوئی، آئین میں بہت آپشن موجود ہیں، جو ہوگا آئین کے مطابق ہوگا۔

install suchtv android app on google app store