ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب کے دوران صدر مسعود پزشکیان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جبکہ پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام تقریب میں شریک تھے۔
وزیراعظم ہاؤس آمد پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں مصافحہ اور خیرسگالی کے کلمات کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر ایرانی صدر کے ہمراہ وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا۔
استقبالیہ تقریب کے دوران صدر مسعود پزشکیان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جبکہ پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام تقریب میں شریک تھے۔
مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو سلامی دی۔ شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے کابینہ ارکان کا تعارف کرایا۔ ایرانی صدر نے وزیر اعظم ہاؤس کے لان میں پودا لگایا۔
دورے کے دوران ایرانی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، توانائی، سرحدی تعاون، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے بھی مشترکہ حکمت عملی پر غور کریں گے