لیاقت شہید کی قربانی کا قومی سطح پر اعتراف، ستارہ شجاعت سے نوازاگیا

حکومت پاکستان نےکوہاٹ میں خودکش بمبار کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے بہادر شہری لیاقت علی شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا۔ فائل فوٹو حکومت پاکستان نےکوہاٹ میں خودکش بمبار کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے بہادر شہری لیاقت علی شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا۔

حکومت پاکستان نےکوہاٹ میں خودکش بمبار کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے بہادر شہری لیاقت علی شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا۔

قوم کےبہادر سپوت لیاقت علی شہیدکا ایوارڈ ان کی والدہ نے وصول کیا، لیاقت علی کے اہلخانہ کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ ایوان صدر لایا گیا۔

ستارہ شجاعت پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز برائے بہادری ہے۔

لیاقت علی شہید نے خوشحال گڑھ کے مقام پر خودکش حملہ آور کو روک کر مذموم عزائم ناکام بنائے، لیاقت شہید نے خودکش حملہ آور کے ناپاک عزائم کے سامنے ڈٹ کر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، انکی جرأت، فرض شناسی اور قربانی پوری قوم کے لیے روشن مثال ہے۔

اس سے قبل حکومت پاکستان نےکوہاٹ میں خودکش بمبار کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے شہری لیاقت کو ستارہ شجاعت کی دینے کی منظوری دی تھی۔

چند روز قبل کوہاٹ کے قریب ایک مشتبہ خارجی دہشتگرد کھیتوں کے راستے آگے بڑھ رہا تھا، اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں منکور کے رہائشی لیاقت نے مشتبہ شخص کو روک کر اس کی شناخت پوچھی، شناخت پوچھنے پر خودکش حملہ آور نے بوکھلاہٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

صدر مملکت کاکہنا تھاکہ لیاقت شہید نے خودکش حملہ آور کےسامنے ڈٹ کر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے بہادر سپوت لیاقت شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچانے والے شہری لیاقت کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔

install suchtv android app on google app store