امریکہ ، ایران مذاکرات کے حوالے سے ہالینڈ کے وزیر خارجہ بیرنڈسن نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران جنگ بندی مذاکرات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ڈچ وزیر خارجہ نے جنگ بندی اور مسلسل سفارتی کوششوں پر پاکستان کے کردار کو سراہا، پاک ڈچ وزرائے خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
