چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا واٹس ایپ نمبر آج صبح ہیک ہوگیا ہے جبکہ واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں کی جا رہی ہیں، تمام مالی درخواستوں کو نظر انداز کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کے معاملے پر میں نے متعلقہ حکام سے رجوع کر لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store