ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کا نیا ورژن لانچ کر دیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کا نیا ورژن لانچ کر دیا فائل فوٹو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کا نیا ورژن لانچ کر دیا

 ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کا نیا ورژن متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت پاکستانی جامعات کے اساتذہ کو عالمی یونیورسٹیوں میں تدریس اور تحقیق کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ایچ ای سی کے مطابق اس پروگرام کا مقصد پاکستانی اعلیٰ تعلیم کے نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا اور بین الاقوامی علمی روابط کو فروغ دینا ہے۔

پروگرام کی نمایاں خصوصیات:

  • پاکستانی یونیورسٹی اساتذہ کو بیرونِ ملک جامعات میں تدریس اور ریسرچ کے مواقع

  • جدید ٹیکنالوجی کے حامل ممالک کے غیر ملکی اساتذہ کی پاکستان آمد

  • غیر ملکی فیکلٹی دو سے سولہ ہفتوں تک پاکستانی جامعات میں تدریسی خدمات انجام دے گی

  • انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی سطح پر جدید اور عالمی معیار کے کورسز متعارف کرانے کا فیصلہ

ایچ ای سی حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف تحقیق کا معیار بہتر ہوگا بلکہ طلبہ کو عالمی رجحانات اور جدید تعلیمی طریقوں سے بھی آگاہی ملے گی۔

یہ پروگرام پاکستانی جامعات میں بین الاقوامی تعاون، تحقیقی شراکت داری اور نصاب کی بہتری کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store