حکومت کا بڑا فیصلہ ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ختم کرنے کا اعلان

حکومت کا بڑا فیصلہ ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ختم کرنے کا اعلان فائل فوٹو حکومت کا بڑا فیصلہ ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ختم کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و قونصلیٹ امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ختم کر دی ہیں، جبکہ قونصلیٹ میں روزانہ تقریباً 200 پاسپورٹس پراسیس کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و قونصلیٹ امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ وزارت اوورسیز پاکستانیوں اور قونصلیٹ سے متعلق مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ اسپین میں پاکستانی قونصلیٹ بارسلونا نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ختم کر دی ہیں، جبکہ قونصلیٹ میں روزانہ تقریباً 200 پاسپورٹس پراسیس کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ نئے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے معقول جواز پیش کرنا ضروری ہے، جبکہ پاسپورٹ کی مدت باقی ہونے کی صورت میں نیا پاسپورٹ صرف گمشدگی کی بنیاد پر جاری کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپین میں مستقل پاسپورٹ کے اجرا کے لیے گزشتہ پاسپورٹس یا پاسپورٹ گمشدگی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

چوہدری سالک حسین کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانی اور قونصلیٹ حکام ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ پاسپورٹ گمشدگی رپورٹ کے طریقۂ کار میں نرمی لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store