آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کے فیلڈ مارشل خلیفہ حفترکی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور لیبیا کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر پاک لیبیا قیادت کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔
آرمی چیف نے لیبیا میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی۔
نور خان ایئر بیس پر آرمی چیف نے لیبین کمانڈر کا استقبال کیا۔پاک فوج اور لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون پر زوردیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور لیبیا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔