وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطالبے پر محسن نقوی نے اہم اعلان کر دیا

  • اپ ڈیٹ:
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں اب بلوچستان کو فراہم کی جائیں گی۔

یہ اعلان وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی سوشل میڈیا پر کی گئی درخواست کے جواب میں سامنے آیا، جس میں انہوں نے وفاقی وزیرِ داخلہ سے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دی جائیں تاکہ وہاں کی سیکیورٹی بہتر بنائی جا سکے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ کی درخواست پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "خیبرپختونخوا سے واپس آنے والی تمام بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کے حوالے کی جائیں گی۔"

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیرِ داخلہ کی جانب سے صوبائی پولیس کو فراہم کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے فراہم کردہ گاڑیاں ناقص اور پرانی ہیں، جو خیبرپختونخوا پولیس کی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ یہ گاڑیاں فوری طور پر واپس کی جائیں۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ سابق وزرائے اعلیٰ سے واپس لی گئی سیکیورٹی بحال کی جائے تاکہ ان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، کیونکہ امن و امان ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store