اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 6 لاکھ ڈالر کی فوری امداد جاری

اقوام متحدہ (یو این) نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور شدید سیلاب کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 6 لاکھ ڈالر کی ہنگامی مالی امداد فراہم کر دی ہے۔ اس امداد کا مقصد متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر انسانی جانوں اور بنیادی سہولیات کے تحفظ کو یقینی بنانا، متاثرین کو خوراک، پینے کے پانی، طبی امداد اور عارضی رہائش فراہم کرنا ہے۔ یو این کے مطابق یہ امداد پاکستانی حکومت اور مقامی اداروں کے تعاون سے تقسیم کی جائے گی تاکہ سب سے زیادہ متاثرہ کمیونٹیز تک فوری مدد پہنچائی جا سکے اور سیلاب کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

نجی نیوز چینل  کے مطابق سیکریٹری جنرل یو این کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

کہ اقوام متحدہ نے ہنگامی امدادی فنڈ سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد جاری کی ہے۔

امداد سے متاثرین سیلاب کے لیے پناہ گاہوں، طبی امداد، روزگار کے لیے نقد معاونت، حفظانِ صحت کے سامان اور پینے کے صاف پانی کا بندوبست کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال کا سامنا کر رہا ہے، اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے آبادی والے صوبہ پنجاب میں لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا میں گلیشیئرز پگھلنے کے نتیجے میں سیلاب سے تباہی میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جب کہ سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔

install suchtv android app on google app store