ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی جہاں صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھر برادر اسلامی ملک کے صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، چاک و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی

وزیراعظم نے معزز مہمان سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا جبکہ ایرانی صدر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کی تعارف کرایا، ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا

وزیراعظم پاکستان اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات میں باہمی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں ظہرانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے

ایرانی صدر کی آج شام صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات شیڈول ہے، صدر مملکت کی جانب سے ایرانی صدرکےاعزاز میں عشائیہ بھی متوقع ہے۔

باہمی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے مزید فروغ، توانائی و تجارت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

ایرانی صدر کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں

install suchtv android app on google app store