جلاؤ گھیراؤ کا کیس: عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی

 یاسمین راشد فائل فوٹو یاسمین راشد

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی اور ملزمان کا ٹرائل جیل میں کرنے کا حکم دے دیا۔

9 مئی کو تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کردی۔

عدالت نے ملزمان کا جیل میں ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا اور اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا تھا جبکہ عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کر رکھی ہیں۔

پراسیکیوشن نے تھانہ شادمان نزر آتش کیس کا چالان جمع کرا رکھا ہے، چالان میں بغاوت سمیت دیگر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور شادمان پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

install suchtv android app on google app store