وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات سوشل میڈیا وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات

نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی چینی وزیرخارجہ وانگ ای سے ملاقات میں دونوں ممالک کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاک چین دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک رابطے بڑھانے کا عہد کیا۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق تبت میں ٹرانس ہمالیہ فورم کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سی پیک سے وابستگی کا اعادہ کیا گیا جبکہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاک چین دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک رابطے بڑھانے کا عہد کیا۔

اس سے قبل نگران پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کیلئے اجتماعی حکمت عملی اور باہمی تعاون پر زور دیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات چین کے خودمختار علاقے تبت میں ٹرانس ہمالیہ فورم اجلاس کی سائیڈلائن میں ہوئی۔

ملاقات میں جلیل عباس جیلانی نے افغانستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی حکمت عملی اور باہمی تعاون پر زور دیا۔

خیال رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store