جانیئے پاکستان کی مجموعی آبادی کہاں تک پہنچ گئی؟

جانیئے پاکستان کی مجموعی آبادی فائل فوٹو جانیئے پاکستان کی مجموعی آبادی

ملک بھر میں ساتویں مردم و خانہ شماری کا سلسلہ جاری ہے جو 15 مئی تک جاری رہے گا۔ 

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب تک ہونے والی گنتی میں پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ 33 لاکھ 36 ہزار 354 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 11کروڑ 93 لاکھ ایک ہزار 782 افراد کو گنا جا چکا ہے۔

اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ایک کڑور 21 لاکھ 64 ہزار 499 افراد کو گنا جا چکا ہے۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں 5 کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار 512 افراد کو گنا جا چکا ہے جس میں سے کراچی میں ایک کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار 641 افراد کو گنا جا چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store