فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

سوشل میڈیا فائل فوٹو سوشل میڈیا

وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم کے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے افسران شامل ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے 8خلاف ٹک ٹاک اکاؤنٹس، 44 ٹوئٹر اکاؤنٹس اور 50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس سے پراپیگنڈہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت ہو گی، ٹاسک فورس سوشل میڈیاسےمتعلق سفارشات بھی دے گی۔

install suchtv android app on google app store