پاک امریکا تعلقات ایک بارپھربہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں: مسعود خان

مسعود خان فائل فوٹو مسعود خان

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ایک بار پھر بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی کے انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ہائوس میں امریکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے اپنی دیرینہ شراکت داری کو دوبارہ بحال کیا ہے۔

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ بے گھر ہونے والی آبادی کی بحالی، مضبوط بنیادی ڈھانچے، گھروں، سکولوں اور صحت کی سہولتوں کی دوبارہ تعمیر کیلئے عالمی برادری کی امداد اہم ہے۔

 

install suchtv android app on google app store