پاک فوج ملکی سیکیورٹی، سلامتی اور خودمختاری کیلئے اپنے فرائض پورے کرتی رہے گی: آرمی چیف

آرمی چیف کی صدارت میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس: آئی ایس پی آر فائل فوٹو آرمی چیف کی صدارت میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سیکیورٹی، سلامتی اور خودمختاری کیلئے اپنے فرائض پورے کرتی رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 80 میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

کورکمانڈرز ، پرنسپل سٹاف افسروں اور فارمیشن کمانڈرز نے کانفرنس میں شرکت کی ۔شرکا ءکو پیشہ وارانہ امور، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آپریشن ردالفساد کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اب تک کی کامیابیوں کو سراہا۔

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیو اسٹریٹجک انوائرمنٹ کو تیار کرنے کے تناظر میں آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔

install suchtv android app on google app store