انسداد دہشت گردی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس میں 6 مجرموں کو سزائے موت سنادی

 پریانتھا کمارا قتل کیس فائل فوٹو پریانتھا کمارا قتل کیس

انسداد دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں 6 مجرموں کو سزائے موت سنادی۔

یہ بھی پڑھین: سانحہ سیالکوٹ کا فیصلہ آج کوٹ لکھپت جیل میں سنایا جائے گا

عدالت نے کیس کے 7 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، جب کہ 76 مجرموں کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کیا۔

install suchtv android app on google app store