سلمان شہباز کو کلین چٹ مل گئی تو تایا کو لے کر پاکستان آئیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید فائل فوٹو وزیر داخلہ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ سلمان شہبازکوکلین چٹ ملی ہےتوتایاکوساتھ لےکرپاکستان آئیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کہتا تھا ن سے ش نکلے گی اب کہتا ہوں م بھی نکلے گی،ہم پر بڑے بڑے امتحان آئے ہیں لیکن ہم نے ان کا مقابلہ کیا۔

راولپنڈی میں 2یونیورسٹیاں بناچکاہوں اور اب تیسری بنانےکی کوشش کررہاہوں،ویمن چیمبرآف کامرس کےمطالبات پورےکریں گے،دال،چینی،گھی،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن میں22ماہ رہ گئےہیں،عمران خان ملک میں شفاف الیکشن کراناچاہتےہیں.

دنیا کوافغانستان کاساتھ دینا چاہیے اور اس کے منجمداکاؤنٹس بحال ہونےچاہئیں،افغانستان کی کوئی عسکری مدد نہیں کررہے،ہم دنیا کےساتھ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں کہ دنیا بھی افغانستان کےساتھ کھڑی ہو۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اتنی بڑی نیوزی لینڈ کی فوج نہیں ہے جتنی ہم نے انہیں سیکیورٹی دی، ٹیم کے جاتے وقت بھی انہیں سیکیورٹی دی تاکہ وہ یہ نہ کہیں کہ سیکیورٹی نہیں دی گئی۔

install suchtv android app on google app store